گوشت : 1 کلو بکری کا
کچا پپیتاپیسٹ : 2 چائے کے چمچے
ادرک لہسن پیسٹ : دو بڑے چمچے
تیل : 2 پیالی درمیانے سائز کی
پیاز : 4 عدد درمیانی سائزکے (باریک لچھے دار کاٹ کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اورجب سنہری ہو جائے تو کسی پیپر پر پھیلا دیں
گرم مسالہ پاؤڈر : 2 چائے کے چمچے ، الائچی ۔ لونگ ۔ شاہ زیرہ ۔ دارچینی
ثابت گرم مسالہ : الائچی ۔ لونگ ۔ دارچینی ۔ شاہ زیرہ ۔ کباب چینی
نمک: حسب ذائقہ
لال مرچ : حسب ذائقہ
بالائی : 1 کھانے کا چمچہ
چیز : ایک بڑا چمچہ
لیموں : 4 عدد رس نکال لیں
ہرا دھنیا (کوتھمیر) : باریک کاٹ لیں
پودینہ : باریک کاٹ لیں
ہری مرچ : 4 سے 5 عدد
لہسن : 6 سے 7 جوئے
کاجو بادام : 8 سے 10 عدد
چرونجی : 2 چائے کے چمچے
زعفران : چند پتیاں ،آدھ پیالی دودھ میں بھگو دیں
ترکیب
گوشت کو صاف دھو لیں پھر پپیتا پیسٹ لگا کر 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
ہری مرچ، لہسن ، کاجو بادام ، چرونجی ، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ اور ثابت گرم مسا لہ ڈال کر باریک پیسٹ بنا لیں ۔ پیسٹ بناتے وقت اس میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کر لیں ۔
اور پھر پپیتا لگے ہوئے گوشت میں ہری مرچ لہسن والا پیسٹ ، نمک ، مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ، دہی اچھی طرح مکس کر کے مزید آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
پھر اس گوشت میں فرائی کی ہوئی پیاز(آدھی)، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ ،آدھا لیموں کا رس اور پیاز فرائی کرنے کے بعد جو تیل بچ رہتا ہے اسے گرم کر کے گوشت میں ڈال دیں ۔
اب چاول میں تھورا سا ثابت گرم مسالہ ، تھوڑا لیموں کا رس اور تھوڑی سی پیاز، اور نمک ڈال کر ایک کنی پر ابال لیں اور پانی نکال کر چاول گوشت پر ڈال دیں اوپر سے پاؤڈر گرم مسالہ ، بالائی ، لیموں کا رس ہرا دھنیہ ، پودینہ ، چیز، زعفران دودھ کے ساتھ اور بچی ہوئی پیازڈال کر 10 منٹ تیز آنچ پر پھر 20 منٹ دھیمی آنچ پر دم دیں ۔
لیجئے بریانی تیار ہے ۔