حیدرآباد:حیدرآباد ہائی کورٹ نے تلگو فلموں کے اداکار سریکانت کی آنے والی فلم ‘مینٹل پولیس’ کی ریلیز پر روک لگادی اور فلم کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت دی کیونکہ پولیس نے فلم کے ٹائٹل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پولیس کی شبیہ خراب ہورہی ہے ۔ پولیس نے اس ٹائٹل میں تبدیلی کی خواہش کی تھی ۔ ہائی کورٹ میں پولیس آفیسرس ایسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں فلم کے پروڈیوسر ‘ ڈائرکٹر کے علاوہ ہیرو سریکانت کے خلاف عرضی داخل کی تھی ۔ دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے اس فلم کی ریلیز پر روک لگانے کے احکام جاری کئے ۔ پولیس نے کہا تھا کہ اس فلم کے ٹائٹل سے اس کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔