حیدرآباد ۔گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینس سے ہارنے والی سنراجرس حیدرآباد کا سامنا کل آئی پی ایل سات میں سب سے اوپر چل رہی کنگز الیون پنجاب سے ہوگا تو اس کے لئے یہ چیلنج اور بھی مشکل ہو گا۔پنجاب اس سیشن میں زبردست فارم میں ہے تاہم 11 مئی کو کٹک میں ہوئے میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس نے اس فتوحات کو روکا ۔اس ہار کے بعد پنجاب کا ارادہ کل کے میچ سے جیت کی راہ پر لوٹنے کا ہوگا ۔دوسری طرف سنراجرس حیدرآباد کو پلے آف کی دوڑ میں بنے رہنے کے لئے سارے میچ جیتنے ہوں گے ۔ پنجاب کے گلین میکسویل اور ڈیوڈ ملر شاندار فارم میں ہیں جبکہ وریندر سہواگ نے بھی گزشتہ میچ میں پرانے فارم میں واپس آنے کے اشارہ دیا ۔گیند بازی میں بھی پنجاب کمزور نہیں ہے ۔ تیز گیند باز سندیپ شرما اور آسٹریلیا کے مچل جانسن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔پنجاب کے پاس تسارا پریرا ، چتیشور پجارا ، شان مارش ، مرلی کارتک اور لکشمی بالاجی جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں ۔ سنراجرس حیدرآباد کا گھریلو ٹرف پر ریکارڈ اچھا رہا ہے تاہم یہاں پر کل کے میچ میں اسے ممبئی انڈینس نے شکست دی۔ حیدرآباد کے بلے بازوں آرون فنچ ، ڈیوڈ وارنر ، کپتان شکھر دھون اور ڈیرین سیمی کو کل عمدہ اننگز کھیلی ہو گی ۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ، نوجوان بھونیشور کمار ، موجیس ہینریس اور عرفان کو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ ممبئی کے بلے بازوں امباتی رائیڈو اور لیڈل سمس کے خلاف کل وہ اثر نہیں چھوڑ سکے تھے ۔ حیدرآباد کے کوچ ٹام موڈی نے اعتراف کیا کہ ٹیم کو گیند بازی کی کمزوریوں سے نمٹنا ہوگا ۔دونوں ٹیموں کیلئے فکر کا سبب موسم بھی ہے چونکہ
میچ شام چار بجے سے شروع ہونا ہے ۔