چنئی۔سنرائجرس حیدرآباد آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں کل جب چنئی سپر کنگس سے اسی کے میدان پر کھیلے گی تو اسے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔پہلے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کو ایک رن سے شکست والی چنئی کو مات دینا سنرائجرس کیلئے آسان نہیں ہو گا۔آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی سنرائجرس کی امیدیں اس غیر ملکی کھلاڑیوں پر ٹکی ہیں۔ ٹیم میں ہندوستانی ستاروں میں صرف شکھر دھون ہے جن سے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے بعد اسی تال کو برقرار رکھنے کی امید ہوگی۔
دیکھنا یہ ہے کہ سنرائجرس اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے کل کن چار کو اتارتا ہے۔ کپتان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور فارم میں چل رہے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا کھیلنا تقریبا طے ہے۔پچ اسپنروں کی مددگار لگ رہی ہے جسے دونوں کپتان آخری الیون کے انتخاب کے وقت توجہ رکھیں گے۔دھونی کی قیادت والی چنئی ٹیم نے کل اگرچہ دہلی کو ایک رن سے ہرا دیا ہو لیکن بیٹنگ میں اسے بہتر کارکردگی کرنا ہوگا۔ دہلی کی طرح کوئی اور ٹیم 151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یوں جیت انہیں تحفے میں نہیں دینے جا رہی ہے۔گیند بازوں کے حوصلے بھی بلند ہے۔ تجربہ کار آشیش نہرا نے دہلی کے خلاف مین آف دی میچ ایوارڈ جیتا جبکہ آر اشون نے اپنی اسپن سے بلے بازوں کو پریشان کیا۔