شارجہ۔چنئی سپر کنگ نے اپنی لگاتار چوتھی جیت درج کی ، جس کے بعد ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ ٹاس گنوانا اچھا رہا کیونکہ اوس نے آخر میں اہم کردار ادا کیا اور گیند بازوں کی کارکردگی کو متاثر کیا ۔دھونی نے سنرائجرس حیدرآباد پر ملی پانچ وکٹ کی جیت کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میچ سچ مچ اس وقت تبدیل کر دیا گیا جب انہوں نے گیند بدلی، جب گیند گیلی نہیں تھی تو اس سے پریشانی ہو رہی تھی لیکن دوبارہ گیلی ہونے سے پھر ویسا ہی ہو گیا ۔یہ باعزت اسکور تھا ،ا وس سے پریشانی ہوئی جس سے حریف ٹیم کے بولر حکمت عملی کو اچھی طرح سے نافذ نہیں کر سکے۔
حیدرآباد ٹیم کے کپتان شکھر دھون نے بھی کہا کہ پچ نے دونوں اننگز میں مختلف برتاؤ کیا اور اوس یقینا ان کی شکست کا سبب رہی ۔ دھونی نے کہا ہم نہیں جانتے تھے کہ آج رات ا وس ہوگی ، گیند گیلی ہو گئی اور اسپنر اس پر پکڑنہیں بنا پا رہے تھے۔ دھونی نے کہا یہ بلے پر اچھی طرح سے آ رہی تھی ۔پہلی اننگز میں وکٹ خشک تھا اور میدان اتنا خشک تھا کہ گیند بلے بازوں کے پاس رک بھی نہیں رہی تھی ، گیند کو ہٹ کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے 150 رن ب
نانے کی منصوبہ بندی کی تھی ، لیکن ہم نہیں جانتے تھے کہ اوس آئے گی لیکن میں ان سے جیت کا کریڈٹ نہیں چھینوںگا ۔ انہوں نے اچھی بلے بازی کی۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون اسمتھ کو چنئی کے لئے 66 رن کی شاندار اننگز کھیلنے کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اسمتھ نے کہا کہ منصوبہ بندی احتیاط کے ساتھ کھیلنے اور مثبت رہنے اور کسی بھی چیز کے بارے میں نہیں سوچنے کی تھی ۔میں نے اور برینڈن میک کولم نے شروع میں زیادہ سے زیادہ رن حاصل کرنے کی کوشش کی اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے کام آسان کر دیا۔