کانپور (نامہ نگار )۔ گووند نگرتھانہ علاقہ میں پانچ سال قبل خاتون سمیت دوافراد کے قتل کے معاملے میں اے ڈی جے نے پانچ مقتول کوعمر قید کی سزاسنائی ہے۔
اور ان کے خلاف دس دس ہزار روپئے کاجرمانہ عائد کیا ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق رودھ واٹیکا پارک کے قریب رہنے والے نریندر سنگھ کوتی کا جھگڑا انیش سکسینہ ، سونو دویدی ، انل شکلا، گجو ترویدی وشانو شکلا سے تھا۔ اس معاملے میں ملزمین نے سازش کے تحت نریندر کی بیوی نیتا ، بھائی شیو تلک سنگھ وگیارہ سالہ بیٹی ندھی کوگولی مار کرقتل کردیا تھا۔ واردات میںبیوی اور ماموں زاد بھائی کی موت ہو گئی تھی ۔اور بیٹی شدید طور سے زخمی ہو گئی تھی۔ اس وقت پانچوں مقتول جیل میںبندہیں۔
اے ڈی جے نے ثبوتوںکی بنیاد پر ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔