لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بستی کے کپور پور کا باشندہ رام بابو گوسائیں گنج کے ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا۔ سنیچر کو پریم اپنے والد سے ملنے کے بعد لکھنؤ واپس آرہا تھا۔ اسی دوران ایک نامعلوم گاڑی نے پریم کو ٹکر مار دی۔ مقامی لوگوںنے پریم کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔اس کے علاوہ موہن لال گنج تھانہ علاقہ میں سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق پریم سنیچر کو اپنے والد سے ملنے کے بعد لکھنؤ آرہا تھا۔ جب وہ گاڑی کی تلاش میں سڑک پر کھڑا ہوا تھا۔ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کے سبب وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ٹراما سینٹر بھیج دیا۔ اتوار کو علاج کے دوران پریم کی موت ہو گئی۔ ایک دیگر حادثہ میں موہن لال گنج کے چلاواں کے باشندے نریندر سنگھ نے بتایا کہ بھون کھیڑا گاؤں میں وہ کاشتکاری کرتا ہے جس کی نگرانی اس کی ماں کرتی ہے۔ سنیچر کو اس کی ماں شانتی دیوی کھیت سے واپس آرہی تھی۔ راستے میں موٹر سائیکل سوار سروجنی نگر کے کنکڑ کنواں کے باشندے سبھاش کمار نے سڑک پار کرتے ہوئے شانتی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے شانتی دیوی شدید طور سے زخمی ہو گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے شانتی دیوی کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ تیلی باغ کا باشندہ شری کرشن (۴۰) رائے بریلی سے لکھنؤ واپس آرہاتھا۔ اسکوٹر سے واپس ہوتے وقت موہن لال گنج ماڈل شاپ کے
قریب اس کے اسکوٹر میں ٹرک نے ٹکر مار دی۔ شری کرشن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔