لکھنؤ(نامہ نگار)گومتی نگر علاقے میںرہنے والی ایک خاتون کو کچھ دنوں سے ایک شادی شدہ نوجوان راستہ چلتے پریشان کررہاتھا۔ملزم خاتون کے دفترجانے اور آنے کے دوران اسی گاڑی پربیٹھتا جس پرخاتون بیٹھتی تھی۔ ملزم کی ان حرکتوںسے پریشان ہو کرجمعرات کوخاتون نے اپنے رشتہ دار کی مدد سے ملزم نوجوان کو پکڑ لیااورپھر گومتی نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس کے خلاف چھیڑخانی کی رپورٹ درج کی ہے ۔سی او گومتی نگرنے بتایا کہ گومتی کے ونے کھنڈ دوم کارہنے والاراکیش مشرا فیض آباد روڈ واقع ایک پرائیوٹ کمپنی میںکام کرتاہے ،گومتی نگرعلاقے کی رہنے والی خاتون بھی اندرا نگرمیں نوکری کرتی ہے ۔ کچھ دن سے راکیش مشراخاتون کو تنہاآتے جاتے دیکھ کراس کاپیچھا کرنے لگا۔
پہلے توخاتون نے اس کی حرکتوںکونظرانداز کیا حد توتب ہوگئی کہ ملزم راکیش جان بوجھ کراسی گاڑی میں بیٹھنے لگاجس گاڑی سے خاتون گھر سے دفتر اورواپس دفتر سے گھر آتی جاتی تھی۔ راکیش کی اس حرکت سے خاتون کافی پریشان ہوگئی۔ آخر میں اس نے اس بات کی شکایت اپنے کنبہ والوںسے کی ۔جمعرات کوخاتون نے اپنے دورشتہ داروں کی مدد سے ملزم راکیش مشراکوگومتی نگرعلاقے میں پکڑلیااور گومتی نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم راکیش کے خلاف چھیڑ خانی کی رپورٹ درج کرکے اس کوگرفتار کرلیا۔