لکھنؤ(نامہ نگار)علی گنج علاقے میں واقع پرائیویٹ کمپنی میں خاتون منیجر سے موٹرسائیکل سوار بدمعاش پرس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پرس میں نقد روپئے اورکاغذات تھے۔ علی گنج کے سیکٹر جی کی رہنے والی سیما بھٹناگر کپور تھلا میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور منیجر ملازم ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ بدھ کو سات بجے شام سیما اپنے دفتر سے رکشے سے گھر جا رہی تھی کہ چندر لوک کالونی کے پاس موٹرسائیکل سوار دوبدمعاشوں نے سیما کا پرس چھین لیاپرس چھینتے ہی سیما نے شور مچانا شر
وع کردیا لیکن لوگوں کے جمع ہونے سے قبل بدمعاش فرار ہوچکے تھے۔