سنت کبیر نگر، 18 دسمبر (یو این ا ئی) اترپردیش میں سنت کبیر نگر کے دو دھارا علاقہ میں ایک خاتون نے کل شام زہر کھاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مہواری میں رہنے والے پرماتما کی بیوی ششی کلا نے کل شام گھر میں کسی بات پر جھگڑے کے بعدزہریلی شہ کھالی جس سے اس کی حالت بگڑتی چلی گئی۔کنبہ کے لوگوں نے اسے ہسپتال میں داخل کرادیا جہاں رات کو اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔