کانپورشہر(نامہ نگار)۔ تھانہ منگل پور جھینجھک ، مونڈیرا کنر سنگھ کی رہنے والی سرلا دیوی نے بتایا کہ گذشتہ ۳۱؍جولائی کو پولیس چوکی میں چوکی انچارج کے ذریعہ اس کی آبرو ریزی کی گئی۔ اس وقت تھانہ انچارج بھی موجودتھے۔ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ افسران سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ لیکن ابھی تک نہ تواس کا طبی معائنہ کرایا گیا اورنہ ہی مقدمہ درج کیا گیا۔ سرلا دیوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کانپور کے دیہات آبروریزی کے ملزم پولیس ملازمین کو بچانے اور متاثرہ واس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ سرلا نے بتایا کہ تھانہ انچارج منگل کوامریش اور چوکی انچارج جھینجک رام برن کے پاس وہ اپنی نابالغ لڑکی کے کاغوا کے معاملے میں رپورٹ درج کرانے کیلئے گئی تھی ۔ لیکن رپورٹ درج نہ ہونے کے سبب انھیں عدالت وافسران کی پناہ میں جانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ جس کے سبب تھانہ انچارج سے اس کی دشمنی ہو گئی ۔ سرلا نے بتایا کہ اسے چوکی میں یہ کہہ کر بل
وایا گیاکہ اس کی بیٹی مل گئی ہے لیکن چوکی پہنچنے پرتھانہ انچارج نے اسے گالی دی اور اس کی موجودگی میں آبروریزی کی۔ اس کے بعد اس واقعہ کو کسی کوبھی بتانے پر دھمکی دی گئی۔ اس سلسلے میں افسران سے شکایت کی جاچکی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس کا طبی معائنہ بھی نہیں کرایا گیا۔ متاثرہ سرلا نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کرخود سوزی کرلے گی۔