چھپرہ:بہار میں سارن ضلع کے بھگوان بازار تھانہ علاقہ کے رتن پورہ محلہ میں آج ایک خاتون نے گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ رتن پورہ محلہ کے رہنے والے منوج کمار کی بیوی پرملا دیوی (28) نے خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سے پرملا دیوی کی سسرال کے سب لوگ فرار ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے اور معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔