لکھنؤ(نامہ نگار)پارا علاقے میں آشرے وہین کالونی میں رہنے والے ایک راج مستری کے گھرمیں خاتون کا قتل کر دیا۔ خاتون کی لاش بکس میں بند ملی ۔ راج مستری کا کمرہ باہر سے بند تھا۔ گھر سے بدبو کا احساس ہونے پر محلے والوں نے اطلاع پولیس کو دی تو اس واردات کا پتہ چل سکا۔ وہیں پارا پولیس اب مزدور کی تلاش میں مصرو ف ہے۔ وہیں خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ایس پی مشرق روہت مشرانے بتایا کہ پاس کے ہنس کھیڑا علاقے میں آ
شرے وہین کالونی ہے۔ اس کالونی میں بنے ایک کمرہ نمبر ۱؍۱۷۴ میں راجو گوتم نام کا ایک نوجوان رہتا ہے۔ راجو راج مستری کام کرتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شام کالونی میں رہنے والے لوگوں کو راجو کے گھر سے بدبو کا احساس ہوا۔ وہیں راجو کے کمرے میں تالا لگاتھا۔ کالونی میں رہنے والے لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی ۔ اطلاع پا کر موقع پر پارا پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے راجو کے کمرے کا تالا توڑا اوراندر داخل ہوئی ۔ تو کمرے میں بدبو آرہی تھی لیکن کہیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔اسی درمیان پولیس کی نظر کمرے میں رکھے ایک باکس پر گئی پولیس نے جب باکس کھولا تو پولیس کے ہوش اڑگئے ۔ باکس میںایک تیس سالہ خاتون کا قتل کر کے رکھی گئی لاش ملی ۔ لاش ۲ سے ۳ دن پرانی ہو چکی تھی۔ راجو کے گھر میں خاتون کی لاش ملنے کی بات پل بھر میں پوری کالونی میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ وہیں لوگو ں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ پولیس نے کسی طرح باکسسے خاتون کی لاش باہر نکالی ۔ پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے خاتون کی لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے تفتیش کیلئے موقع پر ڈاگ اسکواڈ اورفنگر پرنٹ ٹیم کو بھی بلایا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس اب خاتون کی شناخت کرنے کے ساتھ ہی راجو گوتم کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجو کے ہاتھ لگنے سے خاتون اور اسکے ساتھ ہوئی واردات کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔ پولیس کالونی میں رہنے والے لوگوں سے راجو کے بارے میں اطلاع جمع کرنے میں مصروف ہے۔
راج مستری راجو آبائی طور سے بنتھرا کا رہنے والا ہے۔ تفتیش میں پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ راجو پہلے سے شادی شدہ ہے ۔ اس کا اپنی بیوی سے تنازعہ چل رہا ہے اور اس سے الگ رہ رہی ہے ۔ راجو کے ساتھ جو عورت رہ رہی ہے وہ کون اور کب سے رہ رہی ہے۔ اس بات کا پتہ ابھی پولیس کو نہیں چل سکاہے۔ راجو کے کمرے سے کچھ دوری پر اس کی بھابھی بھی رہتی ہے۔ پارہ پولیس راجو کی بھابھی سے خاتون کے بارے میں جانکاری کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔