بریلی( بھاشا)بریلی ضلع کے فریدپورعلاقہ میں پیسے کے لین دین کے جھگڑے کے سلسلے میں خاتون کونسلرپر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے وہ شدید طورسے زخمی ہوگئی ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اپنے ہی گھر میںدکان چلانے والی پاڑاوارڈ کی کونسلر مسکان دیوی کا کل رات پیسوں کے معاملے میں کچھ لوگوں سے جھگڑاہوگیا تھا۔ترجمان نے بتایاکہ صرف جھگڑے کے دوران رام داس اور اروند نے مسکان پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ اوردیگراعضا جھلس گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔