مظفر نگر (بھاشا)مظفر نگر کے مذہبی مقام شکر تال میں نامعلوم افراد کے ذریعہ ایک خاتون کی عصمت دری کرنے اور پتھر مار کر اس کو قتل کردینے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کئی سالوں سے شکر تال میں یہ ۴۸سالہ خاتون رہائش پذیر تھیں۔ جس کی ایک کمرے میں موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ خاتون کی پہلے عصمت دری کی گئی اس کے بعد اسے پتھر مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔