غازی آباد: اتر پردیش میں غازی آباد کے بھوجپور کے علاقے میں پولیس نے اجتماعی عصمت دری کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیاہے ۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بھوجپور تھانے میں ایک خاتون نے لوکیش اور سمت کے خلاف معاملہ درج کرایا کہ چار دسمبر کو گنے کے کھیت میں دونوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزموں کو کل شام گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔