لکھنؤ(نامہ نگار)ٹھاکر گنج علاقے میں آج صبح ایک خاتون کی لاش نالے میں پڑی ملی ۔خاتون کی لاش تین سے چار دن پرانی ہوچکی تھی ۔ ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادونے بتایا کہ دوشنبہ کی دوپہر سجاد باغ کے نزدیک بنے ایک نالے میں کچھ لوگوں نے ایک خاتون کی لاش پڑی دکھی۔ موقع پر پولیس پہونچی پولیس نے خاتون کی لاش باہر نکالی ۔پولیس نے آس پاس کے لوگوںسے خاتون کی لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی
تو لوگوں نے کپڑے دیکھ کر خاتون کی لاش کی شناخت علاقہ میں رہنے والی بیوہ عورت شانتی دیوی کی بتائی ۔ شانتی دیوی کرائے کے مکان میں رہتی تھی ۔ فی الحال پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ خاتون کی لاش نالے میں کیسے پہونچی پولیس اس بات کا پتہ لگارہی ہے ۔