لکھنو(نامہ نگار)وکاس نگر علاقے میں ایک خاتون پر ایک بلڈر نے درجن بھرساتھیوں کے ساتھ حملہ کردیا۔گھر پرتنہا موجود خاتون کو بدمعاشوں نے بری طرح سے مارا پیٹا اوراس کے بعد ہاتھ سے چار سونے کی چوریاں،دوسونے کی چین اورایک لینوواکا موبائل لوٹ کرفرارہوگئے ۔ متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ شہ زور بلڈر کا اس سے اپارٹمنٹ بنانے کو لیکر معاہد ہواتھا ۔بلڈر نے اپنا حصہ لے لیاتھا اس کے بعد اس کے حصے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ جس کی مخالفت کی گئی تو بلڈر مارپیٹ پر آمادہ ہوگیا ۔خاتون ن
ے وکاس نگر پولیس پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ ایس او وکاس نگر دھریندر کمار نے بلڈر سے موٹی رقم لے لی جس کے سبب شکایت کرنے کے بعد بھی اس کے خلاف کارروائی نہیں کررہے ہیں ۔موصول اطلاع کے مطابق حناسراج خرم نگر شاداب کالونی کے حنا اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر واقع اپنے فلیٹ میں رہی ہیں ۔حنا
کاکہناہے کہ انہوں نے بلڈر مشیر احمد اور غلام رضا کے ساتھ اپنی زمین پر اپارٹمنٹ بنانے کا معاہدہ کیاتھا ۔اپارٹمنٹ تیارہونے کے مشیر اور غلام نے دستاویزکے تحت تقسیم ہوئے اپنے حصے کو تو قبضے میں لے کر فروخت کردیااس کے بعد اب وہ دونوں ان کے فلیٹ اور پینٹا ہاو¿س پر لالچ کی نظر لگائے بیٹھے ہیں ۔ قبضہ کرنے کی کوشش میں ان لوگوں سے کئی مرتبہ کہاسنی بھی ہوگئی ہے۔حنا نے ان دونوںپر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۲۲مارچ کومشیر اور غلام نے ان کے گھر میں گھس کر مارا پیٹاتھا ۔