لکھنؤ۔ پولیس نے راجدھانی میں اچکوں کے خلاف کارروائی اور خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے پولیس بائیکرس کی پوری ٹیم تشکیل دی ہے اس کے باوجود اچکے خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔علی گنج علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دو اچکے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین لوٹ کر لے گئے۔ علی گنج کے سیکٹر ای میں رہنے والی سیما گپتا گزشتہ ۱۶؍نومبر کی دوپہر تقریباً بارہ بجے کسی کام سے باہر گئی تھیں۔ کام ختم کرنے کے بعد وہ پیدل گھر لوٹ رہی تھیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ رادھے لال مٹھائی والے کے سامنے سڑک پار کرتے وقت موٹر سائیکل سوار دو اچکے سیما کے گلے سے سونے کی چین چھین لے گئے۔ سیما نے مدد کیلئے شور بھی مچایالیکن لوگوں کے جمع ہونے سے قبل اچکے فرار ہو چکے تھے ۔ اس معاملہ میں سیما نے علی گنج تھانہ میں لوٹ کی رپورٹ درج کرائی ہے۔