ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم او راپوزیشن بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کو آج عدالت میں ملک سے غداری کے معاملے میں عداتلت میں حاضر ہونے اور الزامات کا جواب دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس حکم سے ان کے حامیوں میں ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
ڈھاکہ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے خالدہ ضیاء کے خلاف معاملے کوی سماعت کے لئے تسلیم کرلیا اور سابق وزیر اعظم کو تین مارچ کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔
یہ معاملہ بنگلہ دیش کے ایک وکیل نے سپریم کورٹ میں اس شکایت کے ساتھ دائر کی تھی کہ خالدہ ضیاء نے پچھلے ماہ اپنی تقریر میں 1971کی جنگ آزادی کے سلسلے میں منفی تبصرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھاکہ 1971میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے سلسلے میں اختلاف ہے ۔