لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقہ میں رہنے والے ایک نوجوان کو دیکھنے آئے اس کے رشتہ کے بھائی کو موٹرسائیکل سوار دو لوگوںنے گولی مار دی زخمی نوجوان کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
سروجنی نگر کے شانتی نگر علاقہ میں آلوک کمار مشر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے آلوک کا گوری گاؤں کے رام کرشن اور اس کے کنبہ کے لوگوں سے کافی عرصہ سے ایک مکان کے سلسلہ میں تنازعہ چل رہا تھا جمعہ کو رام کرشن نے متنازعہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو آلوک اور اس کے بھائی اتل نے اس کی مخالفت کی اس پر رام کرشن اس کی بیوی سونی اور دیگر افراد نے دونوں بھائیوں کو بری طرح پیٹ دیا۔ حملہ میں آلوک کے سر پر سنگین چوٹ لگی تھی۔ پولیس نے مارپیٹ کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے رام کرشن کی بیوی اور اس کے بھتیجے ہمانشوں کو ایکل بھیج دیا تھا دوشنبہ کو آلوک کا خالہ زاد بھائی مڑیاؤں مان کھیڑا گاؤں کا ۲۸سالہ گڈو آلوک کو دیکھنے کیلئے اس کے گھر آیا تھا۔ شام کو گڈو اوراتل ساتھ ساتھ گھر سے نکل کر جا رہے تھے کہ گلی کے نزدیک ہی پہلے سے بیٹھے سیاہ موٹرسائیکل پر بیٹھے دولوگوںنے ان پر گولی چلا دی۔
گولی گڈو کے پیر پر لگی اور وہ وہیں گر پڑا۔ اچانک گولی چلنے کی آواز سن کر مقامی لوگ مدد کیلئے جمع ہو گئے اس درمیان موٹرسائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمی گڈو کو اسپتال میں داخل کرایا۔ گڈو پر ہوئے قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں آلوک اور اس کے کنبہ کے لوگوںنے رام کرشن پر ہی حملہ کرانے کا الزام عائد کیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور اصل میں اتل کو گولی مارنا چاہتے تھے غلطی سے گولی گڈو کو لگ گئی۔ فی الحال پولیس نے اس معاملہ میں رپورٹ درج کر لی ہے اور رام کرشن کی تلاش کر رہی ہے۔
مکان کے سلسلہ میں ہوا تھا آلوک کی ماں کا قتل
آلوک اور رام کرشن کے درمیان مکان کا تنازعہ کافی پرانا ہے بتایا جاتا ہے کہ ۱۹۹۷ء میں اسی مکان کے تنازعہ میں رام کرشن کے بھائی راجیش نے آلو ک کی ماں کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا اس کے بعد اکثر فریقین کے درمیان متنازعہ مکان کے سلسلہ میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔الزام اب یہ ہے کہ رام کرشن اور اس کے گروپ کے لو گ آلوک اور اس کے بھائی کو بھی جان سے مارنا چاہتے ہیں۔