نئی دہلی(بھاشا) ملک میں خام تیل کی پیداوار دسمبر ماہ میں ۶ء ۱ فیصد بڑھ گئی لیکن کے جی بیسن کے ڈی ۶ علاقے سے کمزور پڑتی پیداوار کی وجہ سے قدرتی گیس کی پیداوار دس فیصد کم ہو گئی ۔ دسمبر ۲۰۱۳ میں خام تیل کی پیداوار ایک سال قبل کے ۳۲ لاکھ ٹن سے بڑھ کر ۵۰ء ۳۲ لاکھ ٹن ہو گئی ۔ تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی ) کی تیل پیداوار میں آئی گراوٹ کی بھر پائی کیئرن انڈیا کے راجستھان میں واقع تیل علاقیکی پیداوار بڑھنے سے ہو گئی ۔
پیٹرولیم وزارت کی جانب سے تیل اور گیس پیداوار کے اعدا د وشما ر کے مطابق او این جی سی نے گزشتہ سال دسمبر میں جہاں ۴۰ء ۱۹ لاکھ ٹن تیل کی پیداوار کی وہیں اس سال یہ ۸۰ء ۱۸ لاکھ ٹن رہ گئی ۔ دوسری جانب کیئرن کے راجستھا ن تیل علاقے میں پیداوار ۱۶ فیصد بڑھ کر ۲۹ء ۸ لاکھ ٹن پر پہنچ گئی ۔ قدرتی گیس کی پیداوار ۹ء ۹ فیصد گھٹ کر ۳۰۰ کروڑ کیوبک میٹر رہ گئی ۔ ریلائنس کے کے جی بیسن علاقے سے پیداوار اس دوران ۸ ء ۳۵ فیصد گھٹ کر ف۲ء ۶۷ کروڑ کیوبک میٹر رہ گئی ۔ او این جی سی کی گیس پیداوار۹۰ء ۱۹۹ کروڑ کیوبک میٹر پر رہی۔ دسمبر میں ملک کی ۲۲ ریفائنریوں میں ۸۶ ء ۱ کروڑ ٹن ایندھن کی پیداوار کی جب کہ ایک سال قبل اسی ماہ میں ۸۹ء ۱ کروڑ ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کی گئی تھی ۔