نئی دہلی،28مئی(یو این آئی) پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پیٹرولیم منصوبہ بندی اور تجزیہ سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر پیش کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 27مئی 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر 62.22 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 26مئی 2015 کو اس سے زیادہ یعنی 62.26 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی وپئے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ قیمت 27مئی 2015 کو 3978.97 روپئے فی بیرل ہوگئی جو 26مئی 2015کو 3975.30 روپئے فی بیرل تھی۔روپئے کی قیمت میں قدرے کمزوری آئی ہے اور یہ27مئی 2015کو فی امریکی ڈالرکے مقابلے میں 63.95 روپئے پر بند ہوا جبکہ 26مئی 2015کو یہ فی امریکی ڈالر63.85روپئے پر بند ہوا تھا۔