نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم منصوبہ بندی وتجزیاتی سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 18ستمبر 2015کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر 45.62 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 17ستمبر 2015کو 46.29 ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔18ستمبر 2015 کو خام تیل کی قیمت کم ہو کر 3007.60 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روزیعنی17ستمبر 2015 کو 3078.12 روپئے فی بیرل تھی۔دوسری طرف روپئے کی قدر میں مضبوطی آئی اور یہ 18ستمبر 2015کو فی امریکی ڈالر 65.93 روپئے پر بند ہوا جبکہ 17ستمبر 2015کو یہ فی امریکی ڈالر66.50روپئے پر بند ہوا تھا۔