سنگاپور ۔ 29 اکتوبر (یو این این) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے امریکی فیڈرل ریزروز کے آج سے شروع ہونے والا دو روزہ اجلاس ہے۔ مارکیٹ میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ،ویسٹ ٹکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت دسمبر کیلئے سودے21 سینٹ کی کمی کے ساتھ 98.47 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے فروخت50 سینٹ کمی کے سے 109.11 ڈالر فی بیرل میں طے کئے گئے ۔ ادھر امریکی فیڈرل ریزروز کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہورہا ہے جس میں توقع ہے کہ 85 ارب ڈالر کے خریداری پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔