نئی دہلی،(یو این آئی) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی)کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق دوستمبر ۲۰۱۴ کو خام تیل کی قیمت بڑھ کر ۱۰۱۴۵؍ امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی یکم ستمبر ۲۰۱۴کو ۱۰۱۲۹ ڈالر فی بیرل تھی۔
تاہم ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت معمولی کمی درج ہوئی ہے ۔دوستمبر ۲۰۱۴کو خام تیل کی قیمت ۶۰۸۸۲۷ روپے فی بیرل ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز یعنی یکم ستمبر ۲۰۱۴کو ۶۱۲۵۰۱روپے فی بیرل تھی۔ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی مالیت قدرے کم درج ہوئی ہے۔دو ستمبر ۲۰۱۴کو روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ ۶۰۶۱روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی یکم ستمبر ۲۰۱۴کو۶۰۴۷روپے فی ڈالر تھی۔