نئی دہلی:پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ انالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 16جولائی 2015کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 56.29 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 15جولائی 2015کو 57.08 ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔16جولائی 2015 کو خام تیل کی قیمت کم ہوکر 3574.42 روپئے فی بیرول ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 15جولائی 2015کو 3617.73 روپئے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی کمی درج ہوئی ہے ۔ 16جولائی 2015کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 63.50 روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری 15جولائی 2015کو 63.38 روپئے فی ڈالر تھی۔