نئی دہلی:پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزار ت کے ادارے پٹرولیم اینالیسس سیل (پی پی اے سی )کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق بارہ اگست 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 49.15 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز گیارہ اگست 2015 کو 49.80 ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔
بارہ اگست 2015 کو خام تیل کی قیمت کم ہوکر 3186.39روپے فی بیرل ہوگئی جو گیارہ اگست 2015 کو 3195.67 روپے فی بیرل تھی ۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ بارہ اگست 2015 کو روپیہ ۔ڈالر شر ح مبادلہ 64.83 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی گیارہ اگست 2015کو 64.17 روپے فی ڈالر تھی۔