گورکھپور: خام شراب میں نشہ کے لئے کاروباری اس میں یوریا اور نوسادر ملارہے تھے۔کینٹ پولیس نے شراب کا کاروبار کرنے والے دو کاروباریوں کو عدالت میں پیش کیا۔ جہاںسے دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق کینٹ تھانہ کے انسپکٹر آشوتوش سنگھ نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب کوڑاگھاٹ گردھر گنج کے باشندے موٹرسائیکل پر خام شراب فروخت کرنے کے لئے لے جارہے تھے۔پولیس نے جب دونوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنا نام ہری دوار شرما ،وجے کمار پٹوا باشندگان کوڑا گھاٹ بتایا۔ملزمین نے بتایا کہ وہ خام شراب تیار کرنے کے بعد کاروباریوں کو سپلائی کرتے ہیں۔نشہ کے لئے یوریا کے علاوہ نوسادر بھی خام شراب میں ملاتے ہیں۔انسپکٹر نے ملزمین کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور دونوں کو عدالت میں پیش کردیا۔جہاں سے دونوں ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے۔