نئی دہلی:پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم اینالیسس سیل (پی پی اے سی )کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 50.33 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو چھ اکتوبر 2015 کو 47.76 ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔سات اکتوبر 2015کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3284.13 روپے فی بیرل ہوگئی جو چھ اکتوبر 2015 کو 3123.28روپے فی بیرل تھی اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی اضافہ درج ہوا ہے ۔سات اکتوبر 2015 کو روپیہ۔ ڈالرشرح مبادلہ 65.26روپے فی ڈالر ہوگئی جو چھ اکتوبر 2015 کو 65.39 روپے فی ڈالر تھی۔