لکھنؤ۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی نے جھانسی میں ہوئے قتل پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے رہنما کا قتل میں ملوث ہونے اور مجرموں کی عدم گرفتاری سے ریاست کا نظم و نسق بگڑ رہا ہے جس کیلئے سماجوادی پارٹی ذمہ دار ہے۔ پورے صوبہ کے عوام پریشان ہو چکے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہاں سماجوادی پارٹی کی نہیں بلکہ سماج وادی حمایت یافتہ غنڈوں اور مافیاؤں کی حکومت ہے۔ کانگریس نے سماج وادی پارٹی کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ نظم و نسق میں اصلاح کے بجائے جرائم پیشہ افراد کو بچانے میں مصروف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ جھانسی میں شوہر بیوی سمیت دو معصوم بچوں کو مو
ت کے گھاٹ اتارا گیا۔