کانپور : اتر پردیش میں کانپور کے بدھنو علاقے میں پرانے کھنڈرات میں خزانے کی تلاش میں چھپ کر کھدائی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مجھاون علاقے کے مرزاپور روڈ پر ایک تالاب کے پاس پرانے کھنڈرات ہیں.
دیہی لوگ یہاں پر خزانہ ہونے کی قیاس آرائی کرتے رہتے ہیں۔کل آدھی رات کے وقت گا¶ں کے تقریبا آٹھ لوگوں نے کھنڈرات میں خزانے کی تلاش میں کھدائی شروع کر دی. علاقائی لوگوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی اطلاع گرام پردھان رامیندر گپتا کو دی۔ گرام پردھان کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین افراد پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گئے ۔ گرفتار شدگان میں مجھاون گا¶ں کے ایم حسن، چھوٹے ، امیش، دیواکر، منا خاں ہیں.
پولیس نقض امن کے جرم میں دفعہ 151 کے تحت کارروائ¸ کرتے ہوئے مفرور ملزم ٹیپو عرف اسرار، منٹی، منو عرف شمیم خاں کی تلاش میں لگ گئی ہے ۔گرام پردھان رامیندر گپتا نے بتایا کہ کھنڈرات گرام سماج کی زمین پر ہیں. مقامی لوگ کھنڈرات میں خزانہ ہونے کی قیاس اارائی کرتے رہتے ہیں جبکہ پولیس کو شبہہ ہے کہ اسل مقصد کھنڈرات پر قبضے کا ہے۔معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے .