کوشامبی:ضلع کے کڑا بلاک کے تحت کڑا دھام مین روڈ کے بجلی کے تار خستہ حال ہو چکے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑی واردات ہو سکتی ہے۔ ابھی دو دن پہلے بجلی سپلائی چل رہی تھی تبھی اچانک بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا اور آنے جانے والے لوگ بال بال بچ گئے ۔ کڑ دھام میں خستہ حال تاروں کاجال بچھا ہوا ہے اور جگہ جگہ لوگ کٹیا ڈالے ہوئے ہیں۔ جس سے تار خراب ہو کر اکثر ٹوٹ کر گر جاتے ہیں اس سلسلے میںجب بجلی محکمہ کے افسران سے تار بدلوانے کےلئے بات کی گئی تو ان کاکہنا ہے کہ رکن اسمبلی اوررکن پارلیمنٹ سے بجٹ لائیے تبھی تار بدلے جا سکتے ہیں ورنا تارنہیں بدلے جائیںگے۔ خستہ حال اور ٹوٹتے ہوئے تاروں کی جانب بجلی محکمہ جان بوجھ کر آنکھ موندے ہوئے ہے اور کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں ۔