کھمبوںپر ۳۳ ہزار کی لائنیں ہیں ٹکی ، محکمہ خاموش تماشائی
فتح پور:بجلی محکمہ کی لاپروائی کے سبب شہر کے تمام بجلی پول موت کو دعوت دے رہی ہے ۔ زیادہ تر پرانے پول میںزنگ لگنے سے ذیلی سطح پر چھید ہوگئے ہیں۔ لیکن محکمہ اس جانب توجہ نہیںدے رہاہے ۔ کبھی بڑاحادثہ ہونے سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے ۔
واضح ہوکہ بجلی محکمہ ان دنوں بجلی چوری کے خلاف مہم چلاکر ریونیو میںاضافہ کرنے کے ساتھ بجلی چوری روکنے کا کام کررہاہے ۔لیکن شہر میں پرانے ہوچکے لوہے کے بجلی کے کھمبے حادثوں کو دعوت دے رہی ہیں۔ زیادہ کھمبے نیچے سے پوری طرح خراب ہوچکے ہیں۔ یہ نظارہ شہر کے کئی مقامات پر دیکھاجاسکتاہے ۔ جن کے اوپر سے گیا رہ ہزار اور ۳۳ہزار کی لائنیں کھینچی ہوئی ہیں ۔ اسی طرح رادھا نگر پاور ہاو¿س کے سامنے لگا بجلی کے کھمبے کے نیچے کاحصہ گل گیاہے ۔ جس کے اوپر ۳۳ ہزار ہائی ٹینشن کی لائن لگی ہوئی ہے کبھی بھی آندھی اور طوفان سے یہ کھمبا گر سکتاہے ۔ جس سے بہت بڑا حادثہ ہوسکتاہے ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ کھمبے کو تبدیل کئے جانے کےلئے کئی مرتبہ بجلی محکمہ کے اعلیٰ افسران کو روشناس کرایاگیا لیکن اب تک کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی ۔ شاید محکمہ کو کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے ۔مقامی لوگوں کا یہی کہناہےکہ اگر کھمبے کو ہٹایا نہیں گیا تو جلد ہی سپرننٹنڈنگ انجینئر دفتر کا گھیراو¿ کیاجائے گا