مرادآباد۔خشک سالی سے نمٹنے کیلئے منطقائی کمشنر شیوسنکر سنگھ نے منطقائی سطح کے افسران کے جلسہ میں افسران کو ہدایت دی کہ ٹیکس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ بارش کم ہونے کے پیش نظر خریف کے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انھ
وں نے کہا کہ منطقہ میں ۸۰ء۲۸۷ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی جب کہ ابھی تک ۰۵ء۲۱ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ منطقائی کمشنر نے جوائنٹ زرعی ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ کانٹھ علاقہ کا دورہ کریں اورعلاقہ کی رپورٹ پیش کریں ۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ابھی تک موصول اعدادوشمار کے مطابق مرادآباد ، سنبھل ، بجنور، رام پور، امروہہ میں بہت کم بارش ہوئی ہے۔جب کہ کھیتی کیلئے متبادل انتظام مکمل کرلئے گئے ہیں۔منطقائی کمشنر نے ٹیکس وصولی کے تحت تجارتی ٹیکس ، اسٹامپ ، آبکاری، ٹرانسپورٹ ، تفریحی ٹیکس ،بجلی کے بلوںکی ادائیگی کے علاوہ دیگر بقایاجات کا جائزہ لیا۔انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی صورت میں حکومت کے ٹیکس میں کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ انھوں نے اسٹامپ رجٹریشن محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ایم ڈی اے کے الاٹیوںکو رجسٹری کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے کر ایم ڈی اے میں کیمپ لگائیں ۔ جلسہ میں ضلع مجسٹریٹ امروہہ، بجنور اورسنبھل سمیت ضلع مجسٹریٹ مرادآباد فیصل آفتاب ،خصوصی ترقیات افسراے ڈی ایم ،ایڈیشنل کمشنر ،میونسپل کمشنر جوائن ڈائریکٹرزراعت ایگزیکٹیو انجینئر آبپاشی ، ضلع آبپاشی سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹر موجود تھے۔