کانپور۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے خشک سال سے نمٹنے کیلئے کیمپ دفتر میںجلسہ کاانعقاد کیا۔ انھوںنے ہدایت دی کہ نہروں کے کاٹنے اور ان میں پانی پہنچانے کویقینی بنایا جائے۔ سرکاری ہینڈ پمپ کو درست کیا جائے اور ان
کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ہینڈ پمپ ٹھیک کرائے جائیں ،کنوئوں کوگہرا کیاجائے اوردوائوں کاچھڑکائو کیاجائے، انھوںنے کہا کہ جانوروں کوپانی پینے کے لئے تالابوں کوبھرنے اورچارے کی فراہمی کے ساتھ جانوروںکو ٹیکا لگانے کاکام اولیت کی بنیاد پر کیاجائے۔ بیماریوںسے تحفظ کے لئے سبھی صحت مرکزوں پر دوائوں کی فراہمی ضروری اشیاء جیسے پٹرول ، ڈیزل، مٹی کاتیل، گیس سلنڈر، کھادفصلوں کی بوائی کے لئے بیج اور فصلوں کوبیماری سے بچانے کے لئے دوائوں کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔