افسران کو کسانوں سے براہ راست رابطہ رکھنے کی چیف سکریٹری کی ہدایت
لکھنو¿:چیف سکریٹری آلوک رنجن نے بجلی اور آبپاشی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ بارش کم ہونے کی حالت میں کسانوں کو ان کی فصل کےلئے مناسب آبپاشی کی سہولت ہر حالت میں دستیاب کرائی جائے ۔ تاکہ ممکنہ خشک سالی کی حالت میںکسانوں کی بوئی ہوئی فصل کا نقصان قطعی نہ ہونے پائے ۔ انہوںنے کہاکہ کم سے کم ۱۵دن کےلئے متعلقہ محکموں کے ذیریعہ ایک کنٹرول روم قائم کیاجائے تاکہ کسان متعلقہ محکمہ کے افسران سے براہ راست رابطہ قائم کرکے اپنے مسائل کاتصفیہ کراکسے ۔
انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے سینئر افسران مستقل طور سے مانیٹرنگ کرکے یقینی بنائیں کہ ممکنہ خشک سالی کی حالت میں کسانوں کی بوئی فصلوں کا نقصان نہ ہونے پائے ۔چیف سکریٹری آج ممکنہ خشک سالی کے حالات پر فوری کنٹرول کرنے کےلئے جلسہ کرکے سینئر افسران کو ضروری ہدایت دے رہے ہیں ۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ہر حالت میں یقینی بنانا ہوگا کہ نہروں میں پانی کی سپلائی مسلسل ہوتی رہے اور نہروںمیں کٹان قطعی نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی ان کی فصل کےلئے ضرورت کے مطابق پانی کی سپلائی ضرور ہونی چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹیوب ویلوں کو چالو کرانے کا کام مستقل طور پر کرایا جائے اور ٹیوب ویل خراب ہونے کی حالت میں انہیں اولیت کی بنیاد پر فوری ٹھیک کرایا جانا یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کم بارش والے اضلاع سے متعلق ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ جاتی افسران کو خصوصی طورسے جائزہ لیکر کسانوں کی بوئی ہوئی فصل کو نقصان سے بچانے کے لئے ضرورت کے مطابق پانی کی سپلائی یقینی کرانی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اضلاع میں مناسب بجلی فراہمی کراکر ٹیوب ویل چلانے اور نہروں میں پانی کی فراہمی مستقل طور سے کرائی جانا یقینی بنایا جائے ۔