نئی دہلی۔مارٹنا ہنگس کے ساتھ میامی اوپن کا خطاب جیت کر 1000 درجہ بندی پوائنٹس حاصل کرنے والی ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے آج دنیا کی نمبر ایک جوڑی کھلاڑی بننے کی طرف مضبوط قدم بڑھائے۔ثانیہ اب خواتین ڈبلز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر بنی ہوئی ہے لیکن دنیا کی نمبر ایک اٹلی کی سارا ایرانی اور رابرٹائونسک سے وہ اب صرف 145 پوائنٹس پیچھے ہے۔ ایرانی اور ونسک دونوں کے 7640 پوائنٹس ہیں۔ ہنگس کے ساتھ مسلسل دوسرا خطاب جیتنے والی ثانیہ 7495 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ثانیہ کو اب دنیا کی نمبر
ایک کھلاڑی بننے کیلئے اس ہفتے چالرسٹن میں شروع ہونے والے فیملی سرکل کپ میں جیت درج کرنی ہوگی۔ یہاں ثانیہ اور ہنگس کو ٹاپ پر ترجیح دی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگرچہ سبز کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ثانیہ اور ان کی جوڑی دار کو ایسے کورٹ پر بغیر پریکٹس کے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا ہوگا۔ یہ لال رنگ کے کلے کورٹ سے تھوڑا تیز ہوتا ہے۔ثانیہ نے 2011 میں الینا ویسننا کے ساتھ مل کر چالرسٹن میں خواتین ڈبلز خطاب جیتا تھا۔اس درمیان ڈبلیوٹی اے واحد درجہ بندی انکتا رینا ایک پائیدان چڑھ کر 252 ویں مقام پر پہنچ گئی۔اے ٹی پی رینکنگ میں سوم دیو دیوورمن واحد میں ہندوستان کے سب سے اوپر کھلاڑی بنے ہوئے ہیں۔ وہ عالمی درجہ بندی میں پانچ پائیدان اوپر 171 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ رامکمار رامناتھن 233 ویں نمبر کے ساتھ ہندوستانیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 14 نمبر کی چھلانگ لگائی۔ ان کے بعد بھامبری 251 کا نمبر آتا ہے جو چھ نمبر اوپر چڑھے۔ڈبلز رینکنگ میں لینڈر پیس 23 ویں جبکہ روہن بوپنا 24 ویں نمبر پر ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی دوپائیدان آگے بڑھے ہیں۔وہیں ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی اپنی جوڑی دار مارٹنا ہنگس کے ساتھ فاتح آغاز جاری رکھتے ہوئے اتوار کو یہاں میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین ڈبلز کا خطاب جیت لیا جو ان کے کیریئر کا 25 واں ڈبلیوٹی اے ڈبلز خطاب ہے۔ثانیہ اور ہنگس کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے خراب شروعات سے ابرکر ایکٹیرنا مکارووا اور الینا ویسننا کی دوسری سیڈ روسی جوڑی کو 7-5، 6- سے ہرایا۔ثانیہ اور ہنگس پہلے سیٹ میں ایک وقت 2-5 سے پیچھے چل رہی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کی اور مسلسل آٹھ گیم جیت کر پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔ان دونوں نے انڈین ویلز کے طور پر ساتھ میں پہلا خطاب بھی روس کی اسی جوڑی کو شکست دے کر جیتا تھا۔ ثانیہ اور ہنگس کی یہ فاتح آغاز ہے کیونکہ انہوں نے جب سے جوڑی بنائی ہے اس کے بعد سے ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔ثانیہ نے میچ کے بعد کہاہم ایک دوسرے سے یہی کہنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جدوجہد کا لطف لیں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے لئے سب کچھ آسان رہا۔ ہم نے ایک سیٹ میں چار سے زیادہ گیم نہیں گنوائے۔ یہاں ہم پیچھے چل رہے تھے اور ہم تھوڑا سا سہم گئے تھے۔ یہ اس طرح سے تھا کہ او مائی گاڈ، ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں۔ ہمیں ابھی تک اس کی عادت نہیں تھی۔ہنگس نے جیت کا کریڈٹ میچ کے دوران ثانیہ کے والد عمران مرزا سے ملے تجاویز کو دیا۔انہوں نے ثانیہ سے کہاآج واقعی کوچنگ نے پورا ساتھ دیا۔ آپ کے پاپا کورٹ پر آئے۔ سب سے اہم بات یہ رہی کہ ہم نے کسی بھی یہ وقت یہ سوچنا بند نہیں کیا کہ ہماری جوڑی بہترین ہے۔
انہوں نے بہت اچھی کارکردگی کرکے ہمیں 5-2 سے پیچھے کر دیا تھا۔اپنے کیریئر کا 43 واں ڈبلز خطاب جیتنے والی ہنگس نے کہاہم نے اس کے بعد میچ میں بنے رہنے اور موقع تلاش کرنے پر توجہ دی۔ ہم نے گزشتہ ہفتے کی طرح تمام پوائنٹس پر توجہ دے کر مضبوطی حاصل کی۔اس جیت سے ثانیہ اور ہنگس روڈ ٹو سنگاپور ڈبلز ٹیبل میں نویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ جہاں تک انفرادی ڈبلز رینکنگ کا سوال ہے تو ثانیہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بننے سے صرف 145 پوائنٹس پیچھے ہے۔