نئی دہلی: دہلی پولیس نے خطرناک مجرم وکاس ڈاگر عرف وکی جھروڈیا کو ایک تصادم کے بعد آج گرفتار کرلیا۔ اس پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا۔پولیس ڈپٹی کمشنر راجیو رنجن نے کہا کہ جھروڈا کلاں گا¶ں کے رہنے والے وکاس ڈاگر کو اس کے دو ساتھیوں امت عرف میتا اور منیش عرف مونو سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2012 میں وکی جھروڈیا اور سابق ایم ایل اے آنجہانی بھرت سنگھ کے مابین جائیداد کے تنازعہ کا معاملہ منظرعام پر آیا تھا۔ اس کے بعد جھروڈیا نے بھرت سنگھ پر حملہ کیا اور اس کے قتل کا منصوبہ تیار کیا۔
لیکن اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا اور اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2015 میں اسے دو دن کے پے رول پر رہاکیا گیا لیکن بھرت سنگھ کے بڑے بھائی کرشن پہلوان سے بدلہ لینے کیلئے اس نے اس کو مار دیا۔ حالانکہ اس سال مارچ میں بھرت سنگھ کو بھی قتل کردیا گیا۔ وکاس اپنے ساتھی وریندر اور دیگر کے ساتھ دوسرے کئی دیگر خطرناک جرائم میں ملوث تھا اور وہ عام لوگوں کے لئے خطرہ بن گیا تھا۔پولیس کے ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر کنجھاولا چوک کے پاس وکاس اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔