ہند نژاد خلاباز سُنیتا ولیمز جو اس وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر قیام پزیر ہیں ان کا وزن کم ہو رہا ہے اور وہ بیمار ہو رہی ہیں۔دو امریکی خلا باز سُنیتا ولیمز اور بیری ولمور آٹھ دن کے لیے خلا میں گئے لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے انھیں وہاں آٹھ ماہ تک رہنا پڑ رہا ہے۔
بوئنگ سٹار لائنر کے ساتھ تکنیکی مسائل کے بعد امریکی خلائی ادارہ ناسا انھیں اب سپیس ایکس کے خلائی جہاز ڈریگن سے زمین پر واپس لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز پہلے بھی خلا میں جا چکا ہے۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین نژاد خلاباز سُنیتا ولیمز جو اس وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر قیام پزیر ہیں ان کا وزن کم ہو رہا ہے اور وہ بیمار ہو رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن کافی کم ہو چکا ہے۔
تاہم ناسا کے حکام نے ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ خلائی سٹیشن پر موجود خلابازوں کا ان کے تفویض کردہ فلائٹ سرجن باقاعدگی سے معائنہ کرتے ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔
لیکن یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی ایسی ہنگامی صورت حال پیش آ جائے جس میں فوری طبی امداد کی ضرورت ہو تو خلابازوں کا علاج کون کرے گا؟
کیا وہاں ڈاکٹر ہوں گے؟ انھیں کس قسم کی طبی سہولیات میسر ہیں؟58 سالہ سنیتا ولیمز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے۔اگر خلاباز کی طبیعت اچانک خراب ہو جائے تو وہ خلا میں کیا کر سکتے ہیں؟پچھلے کچھ عرصے سے امریکی خلائی ادارہ ناسا انسانوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھیج رہا ہے تاکہ وہاں رہنے کے امکانات کو جانچا جا سکے اور تحقیق کی جا سکے۔خلا میں خلابازوں کی مدد کرنا خاصا مشکل کام ہے۔ خاص طور پر جب ان کی صحت بگڑ جاتی ہے۔
امریکی ایرو سپیس اور دفاعی کمپنی نارتھروپ گرومین کارپوریشن نے اپنے ایک مضمون میں بتایا ہے کہ کس طرح خلا میں خلابازوں کو فوری طبی سہولیات کی ضرورت پڑتی ہے اور انھیں یہ کس طرح فراہم کی جا سکتی ہیں۔خلابازوں کی صحت کی نگرانی کے لیے ناسا وقتاً فوقتاً ٹیلی میڈیسن سسٹم کی پیروی کرتا ہے جس سے مرض کا علاج ہوتا ہے۔ لیکن در اصل خلاباز ہی اس کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔
خلابازوں کو خلا میں بھیجنے سے پہلے انھیں خلائی سٹیشن پر استعمال ہونے والے تمام طبی آلات کی ضروری تربیت دی جاتی ہے اور انھیں استعمال کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔
عملے کو 40 گھنٹے تک کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔بوئنگ سٹار لائنر جس کی واپسی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر پھنسے خلابازوں کے بغیر ہوئی
زمین سے 400 کلو میٹر کی بلندی پر ایک خلاباز کی زندگی:
تین ماہ تک ایک ہی پتلون اور ’خلائی بو‘ کا سامنا
معلوم ہو کہ ہندوستان کا وہ گاؤں جہاں امریکی خلا باز کے لیے دُعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
خلاباز کھاتے کیا ہیں اور اگر انھیں خلا میں پیزا کی یاد ستانے لگے تو؟
ایک تربیت یافتہ شخص کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کو سنبھال سکتا ہے۔ تربیت یافتہ افراد سر درد، کمر درد، جلد کے مسائل، جلد کی جلن، دانتوں کے مسائل وغیرہ کا علاج کر سکتا ہے۔ لیکن اگر صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوں تو کیا ہو گا؟
ہیلتھ رپورٹر فلیپا روکسبی کی کچھ عرصہ قبل کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے پاس صرف ایک بنیادی طبی کٹ ہے۔ اس میں ایک فرسٹ ایڈ کٹ، صحت کی صورتحال پر ایک کتاب، ایک ڈی فبریلیٹر (ایک برقی چارج والا آلہ جو دل کی دھڑکن کو معمول پر لاتا ہے) شامل ہے۔ دیگر اشیا میں پورٹیبل الٹراساؤنڈ، آنکھوں کی جانچ کا آلہ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ الٹراساؤنڈ مشین خلابازوں کے جسم کے اندر موجود چیزوں کی واضح تصاویر فراہم کر سکتی ہے تاہم الٹراساؤنڈ کے ذریعے لی گئی تصاویر زمین پر موجود طبی ٹیم کو بھیجی جاتی ہیں۔
ہڈیوں اور پٹھوں میں کمزوری
خلا میں کشش ثقل کی کمی پٹھوں اور ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے۔ خلا میں ہڈیوں کا کوئی وزن نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہڈیاں نازک ہوجاتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
کشش ثقل کے بغیر عضلات تیزی سے کمزور ہو جاتے ہیں۔ زمین کے مقابلے میں خلا میں ہڈیوں سے کیلشیم جیسے معدنیات تیزی سے کم ہو جاتی ہیں۔ اس سے ہڈیوں اور پٹھوں کی طاقت کم ہوتی ہے۔
انڈیا کے شہر حیدرآباد کے یشودا ہسپتال کے سینیئر آرتھوپیڈک اور جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجن ڈاکٹر آر اے پورن چندر تیجاشوی نے بی بی سی کو بتایا تھا: ہمارے جسم میں خلیے اور عضلات کشش ثقل کی وجہ سے مسلسل ری سائیکل ہو رہے ہوتے————- ہیں۔ اگر یہ چھ ماہ سے زیادہ کشش ثقل کے اندر نہ رہیں تو ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ سے خلابازوں کے لیے کچھ سرگرمیاں کرنا مشکل ہو سکتا ہے جیسے کہ لینڈنگ کے بعد ماڈیول سے باہر نکلنا۔ اس اثر کو کم کرنے کے لیے وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اور اپنے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر تیجسوی نے کہا تھا کہ اگر خلاباز چھ ماہ سے زیادہ خلا میں رہتے ہیں تو زمین پر واپس آنے پر ان کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ان کی ہڈیوں کے کمزور ہونے سے کمر درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس سے نمٹنے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انھیں تین ماہ تک سپلیمنٹس دیے جاتے ہیں۔