حیدرآباد: خلیج بنگال کے مشرق میں ہوا کا کم دباؤ والا علاقہ بنا ہوا ہے اور آئندہ 24 گھنٹہ میں یہ سمندری طوفان کی شکل لے سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے یہاں بتایا ہے کہ کم دباؤ کا یہ علاقہ 4ء16 ڈگری عرض البلد اور 2ء93 ڈگری مشرقی طول البلد پر رنگون کے جنوب مغرب سے 310 کلومیٹر دور ہے ۔
طوفان کے 27 اکتوبر کو خلیج بنگال کے شمال مغرب میں پہنچنے کے آثار ہیں۔ ساحلی آندھرا پردیش رائل سیما اور تلنگانہ میں آئندہ 50 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔