سنت کبیر نگر (بھاشا)سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد علاقہ میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک تاجر کو دھاردار ہتھیار سے قتل کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کل رات لکشمن پرساد اپنی دکان بند کرکے واپس گھر جارہاتھا۔ اتراول گاؤں میں نامعلوم بدمعاشوں نے دھاردارہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ رات ہونے کے سبب واردات کا کسی کو علم نہیں ہوسکا۔آج صبح لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔