بارہ بنکی(نامہ نگار)خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے سماج وملک کے معیار میں اضافہ ہونے کے علاوہ مائیکہ وسسرال والے کے معیار میں اضافہ ہوتاہے مذکورہ خیالات کا اظہار صدر رکن اسمبلی سریش یادو نے سماجی تنظیم کوشش فائونڈیشن کی جانب سے مرکزی اقلیتی بہبود وزارت کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں اقلیتی فرقہ کی خواتین کی تعلیم موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کے موقع پر صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انھوں
ے کوشش فائونڈیشن کو یقین دلایا کہ وہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے گفتگوکرکے مسلم خواتین کی مدد کریں گے ۔ سماج وادی پارٹی ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے کوشش فائونڈیشن کے ذریعہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کی ستائش کرتے ہوئے حکومت سے مسلمانوں کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی ۔ورکشاپ کا افتتاح خصوصی ترقیات افسر شاہد منظر عباس رضوی نے کیا ورکشاپ میں عید کے پیش امام مقبول احمد بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر ڈاکٹرعارفہ خاتون نے خطبہ پیش کیا۔ دوسرے سیشن میں اقلیتی فرقہ میں خواتین کی تعلیم اورحالات پر افشاں نے روشنی ڈالی۔ستیندرکمار موریہ کے ذریعہ اقلیتی فرقہ کیلئے اسکیمیں وخواتین کی تعلیم کے ذریعہ روزگارکے مواقع اوراقلیتی خواتین کے سماجی حالات کو بہتر بنانے کی تجویز پر تفصیل سے گفتگوکی گئی۔ ورکشاپ میں دھننجے ، جنید ،غفران ،عظمیٰ قدوائی اورعظمیٰ شمش وغیرہ موجودتھیں۔