نیویارک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین میں کمر درد کی شکایت عام ہے۔ ماہرین کہتے یں کہ اس درد کی اہم وجہ خواتین کے اپنے خوبصورت ہینڈ بیگ ہیں۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق کندھے پر بھاری بھرکم بیگ لٹکانے سے مسلز عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباو پڑنے سے کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے، جو گردن سے ہوتا ہوا دماغ تک جا پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر درد سے بچنے کیلئے بیگ کے وزن میں کمی کی جائے اور چوڑے اسٹریپ والے بیگ استعمال کیے جائیں، جبکہ ہاتھوں کے ہینڈل والے بیگ زیادہ فائدہ مند ہیں