نئی دہلی،7مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس اپنی پارٹی کی رضا کار کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد دہلی خواتین کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر کمیشن نے وزارت داخلہ۔ دہلی کے لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ اور پولیس کمشنر بی ایس بسی سے مزید کارروائی کے لئے رسائی کی ہے ۔کمیشن کی سربراہ برکھاشکلا نے آج کہا کہ کمیشن کے دو مرتبہ بھیجنے کے باوجود مسٹر وشواس کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس لئے کمیشن کو وزارت داخلہ لیفٹننٹ گورنر اور پولیس کمشنر سے اس معاملہ میں مداخلت کی مانگ کی ہے ۔کمیشن نے منگل کے روز تازہ سمن بھیج کر آپ لیڈر اور ان کی اہلیہ سے اس کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے تاکہ معاملہ
کی وضاحت ہوسکے اور شکایت کنندہ کی ذاتی زندگی کو بچایا جاسکے جو ان کی پارٹی کی رضا کار ہے ۔منگل کے روز کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اگر آپ لیڈر کمیشن کے نوٹس کا جواب نہیں دیتے تو وہ متعلقہ خاتون کا مراسلہ پولیس کو بھیج دیں گی تاکہ وہ مزید کارروائی کرے ۔ مسلسل دوسری مرتبہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ کل شکایت کنندہ اپنے شوہر کے ساتھ کمیشن میں موجود تھیں۔مسٹر کمار اس وقت تنازعہ میں گھر گئے تھے جب آپ کی ایک خاتون رضاکار نے خواتین کمیشن سے تحریری شکایت کی تھی آپ لیڈر کے ان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔