لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا کہ خواتین کے خلاف پیش آنے والے حادثات میں متاثرہ کو فوری راحت د
لانے کیلئے ہر ضلع میں نربھیا سینٹر کا قیام کیا جائے گا۔ یہ سینٹر خواتین اسپتالوں یا خواتین پولیس تھانوں میں اس مقصد سے کھولے جائیں گے کہ متاثرہ کو فوری لازمی علاج کی سہولت حاصل ہوسکے۔ یہاں مقدمہ درج کرانے کی بھی فراہمی ہوگی۔ نربھیا سینٹر چلانے کیلئے ریاستی سطح پر چیف سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل کی جائے گی۔ سینٹر کا قیام اور اسے چلانے کیلئے داخلہ محکمہ، طبی و صحت محکمہ اور محکمہ انصاف سمیت دیگر متعلقہ محکموں میں نوڈل افسر نامزد کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ خواتین کے تفویض اختیارات کیلئے چلائی جا رہی تمام اسکیموں کو ایک چھتری کے نیچے مہیا کرائے جانے کے مقصد سے خواتین تفویض اختیارات کے تحت آشا جیوتی سینٹر، پائلٹ اضلاع میں خواتین کی سہولت مرکزی کے قیام کیلئے لازمی کارروائی جلد مکمل کرانے کیلئے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ محکمہ کے ذریعہ چلائی جا رہی نربھیا موبائل ایپلی کیشن سے پائلٹ اضلاع کو جوڑا جائے گا۔ ریاستی سطح پر خواتین تفویض اختیارات کے سلسلہ میں محکمہ اطلاعات کے ذریعہ عوامی بیداری پروگرام منعقد کراکر خواتین کو ضروری اطلاع مہیا کرائی جائے گی۔
سی ایس آر کے تحت حکومت خواتین کے تحفظ کو لیکر سنجیدہ ہے۔ خواتین کے تحفظ اور خواتین کو فوری ضروری فائدہ دلائے جانے میں لاپروائی قطعی برداشت نہیں کی جائے گئی۔ جلسہ میں چیف سکریٹری، چیف سکریٹری داخلہ نیرج کمار گپتا، چیف سکریٹری طب و صحت اروندکمار موجود تھے۔