قدرت کا پورا انظام ٹائم ٹیبل کی پابندی کا مظاہر ہ کر رہاتھا کائنا ت کے اجزء حد درجہ ہم آہنگی کی پابندی کے ساتھ اپنا اپناعمل انجام دے رہے ہیں یہ اس بات کا سبق دے رہے ہیں کہ انسان کو بھی اسی طرح ہم آہنگی اور وقت کی پابندی کو زندگی میں قائم کر نی چاہئے ۔زندگی میں بے تربیتی لا پر وائی آج کے معمولات کا ایک حصہ بن گئی ہے ۔
کیا شہر کیا گائوں ہر طرف یہی رونا ہے وقت میں بر کت نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت بھی رہی ہے برکت بھی وہی ہے اور دن رات بھی وہی ہیں موسموں کی گردش بھی وہی ہے طلو ع آفتاب بھی وہی غروب آفتاب بھی وہی ہے اگر کچھ بدلا ہے تو ہماری طرز زندگی جو بے اصولی کا شکار ہوگیا ہے دراصل مسئلہ وہی ہے کس طرح اس طرز زندگی کو اصول کا پابند بنائیں ۔
ہم کسی بھی مسئلہ کو اس وقت تک نہیں نمٹا سکتے جب تک اس کے حل کے لئے درست راہ فراراختیار نہ کریں جس کے لئے ہمیں حالات پر غور وفکر کر نی چاہئے اپنے حالات پر نظر ثانی کر نی پڑ ے گی کہ ہم کیا کریں کہ زندگی کا نظام منظم ہوجا ئے تو ایک بات ہمیں سمجھ میں آئے گی ۔کہ ٹائم ٹیبل کا پابند ہو نا اشد ضروری ہے کیونکہ مضبوط کر دار کی تشکیل کے لئے مضبوط سوچ کا
ہونا ضروری ہے ۔
ٹائم ٹیبل ہماری زندگی میں تر تیب لاتاہے تر تیب سے ذہنی انتشار کم ہوتاہے اورسکون ملتاہے ہم طے کر دہ اوقات میں کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو خود اعتماد ی پیدا ہوتی ہے جو اپنے آپ پر اعتماد اور بھر وسہ کرتے ہیں وہ مایو سی کا شکار نہیں ہو تے ہیں جب ہم ہمارے روزانہ اوقات کا ٹائم ٹیبل بناتے ہیں تو ہماری نگاہ ٹائم ٹیبل پر پڑ ے نہ پڑے ٹائم ٹیبل ہم پر نگاہ رکھتاہے اور ہمیں یہ احساس دلاتاہے کہ ہم نے کہی تک کا میابی حاصل کی اور کہاں تک کر نی ہے یہ ہماری کار کر دگی کی اصلاح کرتاہے اور منزل سے دوری کا احساس دلا تاہے ۔ٹائم ٹیبل مختلف طرح کے ہوتے ہیں وقت کا ٹائم ٹیبل اخراجات کا ٹائم ٹیبل کچن کا ٹائم ٹیبل معاشرتی ٹائم ٹیبل
وقت کا ٹائم ٹیبل :دن بھر کے کاموں کوتر تیب دیں اور ایک ٹائم ٹیبل بنائیں مثلا آدھے گھنٹے ورزش ایک گھنٹہ میں ناشتہ اوربچوں کے ٹفن دو گھنٹے میں گھر کی صاف صفائی دو گھنٹے میں کھانا پکا نا وغیرہ دوپہر کے کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ آرام ایک گھنٹہ مطالعہ ایک گھنٹہ ٹی وی پر تفریحی پروگرام دیکھنا اور شام میں بچوں کا ناشتہ اوران کا ہوم ورک وغیرہ بچوں کے ساتھ تفریح کا پروگرام یا کسی رشتہ دار کے گھر جانا وغیرہ ۔
مہینہ واری ٹائم ٹیبل :باہر کھانے کا پروگرام بچوں کے اسکو ل کا وزٹ کسی مذہبی پروگرام میں شرکت اورپکنک وغیرہ ۔مہینہ ہفتہ اوردن بھر کے کاموں کی فہر ست بنائیں اوران کو وقیت دیں کتنے وقت میں آپ کو کون ساکا م کرنا ہے اسی ترتیب کے مطابق کام کریں وقت درحقیقت معمولی سرگرمیوں مصروفیت اوردلچسپ زندگی کی مر ہون منت ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ ہم ایک منظم زندگی گزار تے ہیں تب ہی یہ بہترہوتی ہے ۔
بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں ہم ان کو ٹالتے رہتے ہیں مثلا الماریوں کی صفائی وغیرہ ایسے کا م جو آپ کے داھو رے ہیں انہیں بھی ترتیب دیں بہت سے کام ایک ساتھ جڑ جانے سے اعصاب پر ایک بوجھ سارہتاہے اور کون ساکام کر نا ہے کو ن سابعد میں سمجھ میں نہیں آتا ہے ادھو ے کاموں کو تر تیب دیں اور انہیں انجام تک پہنچائیں اور اپنے ذہن کو اسی طے شد ہ کا م کی انجام دہی کے لئے آمادہ کریں اوراپنی کا ر گر دگی پر مطمئن رہیں ۔تفکرات کبھی آپ کے نزدیک نہیں آپائیں گے ۔
اخراجات کا ٹائم ٹیبل :اپنی آمدنی کے حساب سے خرچ کا ٹائم ٹیبل بنائیں کسی دن یا کسی ہفتے زیادہ خرچ بھی ہوجاتاہے تو ہم بعد کے دنوں میں ایڈ جسٹ کر سکتے ہیں کیونکہ ٹائم ٹیبل ہم پر نظر رکھے ہوئے ہے اپنے اخراجات پر قابو پانا اورنظم ونسق کا مظاہر ہ کرنے کی بدولت ہی حقیقی آزادی سے لطف اندوز ہو نا ممکن ہوتاہے ۔
کچن کا ٹائم ٹیبل :
آج کیا پکانا ہے یہ آج کے حسب سے بڑا مسئلہ ہے اس مسئلہ کا حل ایک سخت قسم کا ٹائم ٹیبل بنانا ہے مارکیٹ میں جو چیز آسانی سے دستیاب ہیں اس کے مطابق ایک چارٹ بنالیں کسی دن تھوڑی بہت گڑ بڑ ہوبھی جائے تو تبدیلی اچھی لگے گی ۔
معاشرتی ٹائم ٹیبل :سائنس اورٹیکنا لوجی کے اس دور میں معاشرے سے درست واحباب سے رشتہ کٹ ساگیا ہے کمپیوٹر انٹر نیٹ ٹی وی کے گروہم کھوسے گئے ہیں اورایک خول میں بند ہوگئے ہیں اس انداز کو بد لیں تو ہمیں نیا پن محسوس ہوگا ۔ایک ٹائم ٹیبل بنائیں مثلا ہفتے میں یا مہینہ میں ایک بار کسی رشتہ دار کے ہا ں جائیں یا انہیں مد عو کر یں ،کسی دینی اجلاس میں شرکت کریں مریض کی عیادت کے لئے جائیں کسی کے گھر میں خوشی یا غم کا کے موقع پر مبارک باد تعریت کے لئے جائیں اور کم از کم ان سے فون کر کے خیریت معلو م کرتی رہیں وغیرہ ۔
اگر ہم اپنی زندگی کو منصوبہ بند طریقے سے گزار یں تو ہمارا مستقبل حال سے بہترہوگا اورحال ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرے گا ۔