سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کے اختتام اجلاس میں مقررین کا اظہار خیال
بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کا ماہانہ جلسہ ضلع کوآپریٹیوبینک کے چندرموری ورما جلسہ گاہ میں ضلع صدر سروج موریہ کی صدار ت میں منعقد ہوا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کوآپریٹیوبینک کے ریاستی نائب صدرومہمان خصوسی دھریندرورما نے کہا کہ سماج کی ترقی میں خواتین کا ہمیشہ سے تعاون رہاہے۔ان کے بغیر سماج نامکمل رہتاہے۔سماج وادی پارٹی میں خواتین کاجووقار ہے وہ کسی بھی پارٹی میں نہیں ہے۔ ضلع صدر سروج موریہ نے کہا کہ ضلع کی خواتین نے ہمیشہ پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے اورمستقبل میں بھی خواتین تعاون کرنے کا عزم کرچکی ہے۔ان کے تعاون کو پارٹی کے سینئر لیڈران کو نہیں فراموش کرنا چاہئے۔مہیلا سماج انچارج ڈاکٹرامریش کمار شاستری نے کہا کہ خواتین کے تعاون کے بغیر کوئی بھی سماج ترقی نہیں کرسکتاہے۔ان کی قربانی ہمیشہ یاد رہے گی۔جلسہ کو ناظمہ شاہین ،سرجایادو،ریتاورما، سنیتاراج پوت ، رام دلاری پٹیل ،سنگیتاورما،ناظمہ خاتون ،شوشیلا راوت ، کم کم موریا وغیر ہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سمن یادو ،منظوم ورما، ساوتری دیوی، جمیلا خاتون اورتاراوتی شکلاکثیرتعداد میںخواتین موجودتھیں۔