نئی دہلی: صدر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ایک قوم کے طور پر ہمیں خواتین کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے اور انہیں یکساں مواقع دینے کی ضرورت ہے ۔
مسٹر مکھرجی نے “ 30 وومن ان پاور دیر وائس دیر اسٹوریز ” کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر مساوی مواقع دیئے جائیں تو خواتین کے اندر اپنی پسند کے کسی شعبہ میں اچھا کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا “ ہمیں اداروں کے اندر اب نظام قائم کرنا ہے جس میں فیصلے کرنے میں خواتین کی شراکت بڑھانے کا نظم ہو”۔
صدر نے نینالال قدوائی کو ان باصلاحیت اور قابل خواتین کی خوبیوں کو سامنے لانے کی کوشش کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے اس کتاب میں مذکورہ ان تمام مشہور اور بااختیار خواتین رہنما¶ں کی تعریف کی جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہایہ کتاب خواتین کی اندرونی طاقت او ر اس بارے میں ہے کہ انکا عزم حوصلہ اور اعتماد انہیں کہاں تک لے جاسکتا ہے ۔