ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کیساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا کی ایک تشہیری تقریب میں انہوں نے فلم کا گانا میں تینوں سمجھاواں کی گا کر سنایا تو وہاں موجود ان کے والد ہدایتکار مہیش بھٹ اور ادکار ورون دھون سمیت سینکڑوں شائقین جھوم اٹھے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ صرف فلم کیلئے گائیکی نہیں کرنا چاہتیں بلکہ وہ اپنا سولو البم بھی ایک دن ریلیز کریں گی۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک حتمی کامیابی کا مزا نہیں چکھا۔ عالیہ نے کہا کہ میں نے اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی۔ ابھی مجھے بہت تھوڑی سی کامیابی ملی ہے اور میں اس حوالے سے بہت پرامید ہوں۔